60 سالہ خاتون نے’مس یونیورس بیونس آئرز ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی
بیونس آئرس:ارجنٹائن کی 60 سالہ الجانڈرا ماریسا نے دقیانوسی خیالات و تصورات کو توڑتے ہوئے ’مس یونیورس بیونس آئرز ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق الجانڈرا ماریسا ایک تجربہ کار وکیل اور صحافی بھی ہیں، الجانڈرا نے اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے کے ساتھ زائد عمر میں مس یونیورس بیونس آئرز کہلائی جانے والی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا ہےاس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا سے تعلق رکھنے والی آر بی گیبریل کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران الجانڈرا نے کہا کہ میں حسن کے مقابلوں میں ایک نئی شروعات پر بہت پُرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مر حلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے، میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔
ایک ویڈیو میں ’مس یونیورس بیونس آئرز ‘کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی الجانڈرا ماریسا نے کہا کہ انہیں اپنے دوستوں کی وجہ سے حوصلہ افزائی ملی کیوںکہ اس حوصلہ افزائی سےقبل ان کابھی ماننا تھا کہ یہ کوئی عمر نہیں جہاں وہ ایک ایسے مرحلے کا آغاز کرسکیں لیکن انہوں نے فیصلہ کرلیا تو کردکھایا،ان کی اس فتح سے کئی خواتین کو مثبت پیغام پہنچا ہے اور انہیں ایسے کئی پیغام موصول ہوئے ہیں جن میں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس فتح سے متاثر ہوئی ہیں، عمر کسی قسم کی کوئی کمزوری نہیں بلکہ ایک اثاثہ ہے۔