60 سالہ جان محمد کی کمسن لڑکی سے زبردستی شادی، نکاح خواں سمیت باراتی بھی پہنچے حوالات

پنجاب کے شہر صادق آباد میں کمسن لڑکی کی 60 سالہ بوڑھے سے زبردستی شادی پولیس نے ناکام بنا دی
لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع صادق آباد کے چک نمبر 148 کے رہائشی 60 سالہ جان محمد کی کمسن لڑکی سے زبردستی کی تقریب جاری تھی کہ اہل محلہ میں سے کسی نے پولیس کی اطلاع دے دی ، پولیس نے چھاپہ مار کر 60 سالہ دولہا اور نکاح خوان سمیت 6 باراتی گرفتار کر لئے. تھانہ صدر کی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کمرے میں بند کیا گیا تھا اور اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ کس کے ساتھ اسکی شادی کی جا رہی ہے. پولیس کے مطابق لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے خلاف جاری تھی. پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.