غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹ کر جشن عید میلا النبی منایا

0
37

چنیوٹ کے نواحی علاقہ کوٹ خدا یار میں عید میلاد النبی کے موقع پر عاشقان غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا اور سرکار دو عالم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کے نذرانے پیش کیے,
چاروں طرف نور چھایا, آقا کا میلاد آیا,سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر چنیوٹ کے نواحی علاقے کوٹ خدایار میں عاشقان غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے محفل میلاد النبی کا انعقاد ہوا جہاں 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا,کوٹ خدایار کے باسیوں نے نبی آخر زماں سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار گلیوں بازاروں کو سجا کر کیا اور تمام جہانوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی نسبت سے عاشقان غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محفل میلاد سجائی جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کرتے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے,

Leave a reply