پاکستان ریلوے حادثات کی زد میں،باغی ٹی وی پول میں 65 فیصد شہریوں نے شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا

0
81

لاہور:پاکستان ریلوے میں بڑھتے ہوئے حادثات اور بہت سی انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داران کے حوالے سے باغی ٹی وی نے ایک عوامی سروے کیا.سروے میں‌عوامی رائے جانی کہ کیا ان حادثات پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اتنے بڑے نقصانات کے بعد اب ستعفیٰ دے دینا چاہیے یا نہیں‌ ،تو اس کے بارے میں‌جو عوامی رائے باغی ٹی وی پول میں آئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے .

ملک بھر سے 64.75 فیصد شہریوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اب ان کے وزیر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا .ان شہریوں نے پاکستان ریلوے کے بڑھتے ہوئے حادثات پر گہرے دکھ کا ابھی اظہار کیا ہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر شیخ رشید ریلوے کو حادثات سے بچا نہیں سکتے اور اس میں بہتری نہیں لا سکتے تو ان کو فوری استعفیٰ‌دے دینا چاہیے

جبکہ 33 فیصد سے زائد شہریوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے بلکہ آئندہ سے ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں. استعفیٰ دینے سے حادثات نہیں‌رکتے بلکہ نئےعزم کے ساتھ پاکستان ریلوے کو آگے لے کر جانا ہے

باغی ٹی وی سروے میں 2.16 فیصد شہریوں نے کسی قسم کی رائے نہیں دی .اور اپنی طرف سے چپ رہنے کو ہی غنیمت جانا .یاد رہے کہ رحیم یار خان میں ریل حادثے کے بعد شیخ‌ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا .اور اپوزیشن رنماوں بلاول بھٹو سمیت دیگر کئ ارکان اسمبلی نے شیخ رشید کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا

Leave a reply