لیڈز یونیورسٹی کے 6ویں عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا

باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)
لیڈز یونیورسٹی کی 6,th عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر مین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو, وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی، وفاقی سیکرٹری جنید خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹرحمزہ ظہور وٹو،ایم ڈی منیجنگ ڈائریکٹر اسد وٹو،طلحہ وٹو اور رجسٹرار ڈاکٹر سعید احمد سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی, کانووکیشن میں لیڈزیونیورسٹی کے انجینئرنگ ،ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اور کمپیوٹر سائنس کے شعبہ جات کے 1100 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں ۔ کانووکیشن میں نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے 16طلباءو طالبات کو رول آف آنر میڈل 16 طلباءو طالبات کو امتیازی کارکردگی کا تمغہ اور 55 طلبہ و طالبات میرٹوریس سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا, اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی اور فخر سے لیڈز یونیورسٹی کہ 6ویں کنونشن کا جشن منا رہے ہیں یونیورسٹی ملک میں معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے لٸے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی, وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ندیم بھٹی نے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کیلئےاعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ادارے کا کینیڈا اور ملائیشیا کی یونیورسٹییز کے ساتھ تعلیمی معاہدہ ہو گیا ہے جس سے ہمارے طلباءو طالبات بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔لیڈز یونیورسٹی طلبہ اور طالبات کیلئے نا صرف تعلیمی بلکہ تربیتی ادارہ بھی ہے, ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو کا کہنا تھا کہ لاہور لیڈز یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی بلکہ ایک تربیتی ادارہ بھی ہے۔ہم بچوں کو بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی کاموں میں سہولیات کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں, ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے ملکی تعمیروترقی کے لٸے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی پر لیڈز یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Comments are closed.