پاکستان میں آج کا دن صدمات سہتے ہوئے غروب ہو گیا،صدمے پہ صدمہ ، ایبٹ آباد میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے

ایبٹ آباد: پاکستان میں آج کا دن صدمات سہتے ہوئے غروب ہوگیا،صدمے پہ صدمہ ، ایبٹ آباد میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی ایبٹ آباد میں باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ گلی میرا کے قریب جیپ گہری کھائی میں جا گری۔

یاد رہے کہ آج پہلے واقعہ میں شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ دوسرے واقعہ میں فتح جنگ میں 7 مزدور ایک کنویں میں زہریلی گیس کی وجہ سے دم توڑگئے اورابیٹ آباد کا یہ تیسرا واقعہ ہے

Comments are closed.