محض سات سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،امریکی اداکارہ و مصنفہ

معروف امریکی مصنف اور اداکارہ پدمہ لکشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض سات سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 16 سال کی عمر میں بوائے فرینڈ نے ریپ کا نشانہ بنایا ۔
باغی ٹی وی : پدمہ لکشمی نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سات سال کی تھی جب میرے سوتیلے والد کے ایک رشتہ دار نے مجھے غیر اخلاقی طور پر میرے مخصوص حصے پر ہاتھ لگایا اور میرا ہاتھ اپنے جسم کے مخصوص حصے پر رکھ دیا ۔اس واقعہ کا جب میں نے اپنے والدین کو بتایا تو میرے گھر والوں نے مجھے بھارت میرے دادا اور دادی کے پاس رہنے کیلئے بھیج دیایعنی سبق یہ ہے کہ اگر آپ بولیں گے تو آپ کو ہی باہر کر دیا جائے گا-
طیارے کے واش روم کے کوڑے دان سے نومولود بچہ برآمد،خاتون گرفتار
امریکی اداکارہ و مصنفہ پدمہ لکشمی
امریکی اداکارہ نے مزید بتا یا کہ وہ اس وقت 16 سال کی تھیں جب ان کی دوستی لاس اینجلس میں ایک نوجوان 23 سالہ لڑکے سے ہو گئی کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھا ، جب ہم نے کہیں باہر جانا ہوتا تو وہ میرے گھر آتا اور میری والدہ سے بات چیت کرتا ، وہ مجھے کبھی بھی گھر لیٹ نہیں لے کر آیا تھا ۔
نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی
پدمہ لکشمی نے بتایا کہ میں اس وقت شادی شدہ نہیں مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں اس کے ساتھ جسمانی تعلقات کب قائم کروں گی تاہم اس نے کچھ مہینے کے بعد نئے سال کی رات مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔
بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف
اداکارہ و مصنفہ کا کہنا تھا کہ نیو ائیر کی شب ہم کئی پارٹیوں میں گئے اور اس کے بعد ہم اس کے اپارٹمنٹ میں آ گئے اس وقت میں بہت تھک چکی تھی اور باتیں کرتی کرتی سو گئی کچھ دیر بعد مجھے نیند میں جسم کے مخصوص حصے میں بہت شدید درد محسوس ہوا اور میری آنکھ کھلی تو وہ میرے اوپر تھا ، میں نے اس سے کہا کہ تم یہ کیا کر رہے ہومیں چیخنے لگی کیونکہ مجھے بہت شدید درد تھا ۔
فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار
پدمہ کے مطابق میرے بوائے فرینڈ نے اس کے بعد مجھے کہا کہ میں نے سوچا تم سور ہی ہو گی تو درد کم ہو گا ، اس کے بعد اس نے مجھے گھر چھوڑا لیکن میں نے اس بارے میں کسی کو بھی کچھ نہیں بتایا اور میں بہت زیادہ خوفزدہ تھی میں اس وجہ سے کسی کو نہیں بتا سکی کیونکہ ہماری سوسائٹی میں جنسی ہراسگی کے بارے میں خاموشی اختیار کی جاتی ہے کیونکہ اس کا الزام بھی عورت پر ہی عائد کیا جاتا ہے ۔