سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

ڈائسن اسفیئر کا تصور طبعیات دان فریمین جے ڈائسن نے 1960 میں پیش کیا تھا
planet

ماہرین فلکیات کی جانب سے سات ستارے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ ہیفیسٹوز کے تحت دریافت ہونے ان ستاروں کی مدد سے ماہرین کو خلا میں کسی انتہائی ذہین مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے تحقیق میں غیر معمولی حد تک مدد ملے گی، نئے ستاروں کی دریافت ٹیکنالوجیز سے متعلق انسان کی مہارت کو چیلنج کرنے والا عامل ہے اب ماہرین کو نئے سِرے سے کائنات کی تفہیم کے حوالے سے سوچنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ

خبر ایجنسی کے مطابق انسان خلا میں جس قدر آگے بڑھ رہا ہے،کسی انتہائی ذہین مخلوق کی موجودگی کے امکان کے حوالے سےتحقیق کا جوش و خروش بھی بڑھتا جارہا ہے،نئےستاروں کی دریافت ڈائسن اسفیئر میگا اسٹرکچرز کےتصور کی بنیاد پر ہوئی سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ان میگا اسٹرکچرز کے ذریعے انتہائی ذہین خلائی مخلوق دوسرے ستاروں سے توانائی کشید کرتی ہے۔

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس …

واضح رہے کہ ڈائسن اسفیئر کا تصور طبعیات دان فریمین جے ڈائسن نے 1960 میں پیش کیا تھا، خلائے بسیط میں کسی مخلوق اور اُس کی شاندار ذہانت کی تلاش کے حوالے سے یہ ٹیکنوسفیئرز غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔

Comments are closed.