70 سے زائد وارداتیں کرنیوالا ملزم پولیس نے کیا گرفتار

0
32

70 سے زائد وارداتیں کرنیوالا ملزم پولیس نے کیا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

عزیزآباد پولیس نے خفیہ اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کی اور 70 سے ذیادہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل وارداتیں کررہے تھے ملزمان نے 2 روز قبل عزیزآباد کے علاقے میں شہری عامر سے ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہوگئے عزیزآباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ 841/2022 دفعہ 392/397 ت پ درج کر دیا تھا،امروز بالا مقدمہ کے ذیل میں عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکے قبضے سے اسلحہ بمعہ راؤنڈ اور عزیزآباد سے چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا

گرفتار ملزمان کی شناخت راشد اور ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ،گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا انہوں نے اب تک 70 سے زائد وارداتیں کی ہیں جن میں موبائل فون کیش اور دیگر سامان لوٹے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ علیحدہ سے درج کردیا گیا جبکہ سابقہ ڈکیتی کے مقدمے میں بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا جائے گا

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

علاوہ ازیں تھانہ گلشن اقبال پولیس کی حدود سے تین سالہ بچی گم ہوگٸی تھی۔ تین سالہ بچی نازیہ بی بی ابن سینا اسپتال سے گم ہوگٸی تھی ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی نے پولیس کو بچی کی تلاش کے لیٸے احکامات دیٸے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے پولیس ٹیم نے بچی کی تلاش شروع کردی۔ ابن سینا ہاسپیٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کلیکٹ کیا گیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور ٹیکنیکل بنیادوں پر بچی کو تلاش کیا پولیس کی انتھک محنت و کوشش سے بچی تلاش کرکے وارثاء کے حوالے کی گٸی۔ بچی کے ورثاء نے ایس ایس پی ایسٹ عبد الرحیم شیرازی اور ایس ایچ او گلشن اقبال کا شکریہ ادا کیا اور دعاٸیں دیں ۔

Leave a reply