مزید دیکھیں

مقبول

تین ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے 4202 مسافر آف لوڈ

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر...

پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10...

پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب...

تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار

شارجہ پولیس نے تین دن میں 10 لاکھ روپے...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی

لزبن: پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی۔

باغی ٹی وی : پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کی ادائیگی پرتگال کے شہر لزبن میں کی گئی جبکہ تدفین کل مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکت کی جبکہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر آج پاکستان میں یوم سوگ ہے۔

پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 5 فروری کو انتقال کر گئے تھے، وہ 1936 میں پیدا ہوئے، ان کے 3 بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں، پرنس کریم سوئٹزرلینڈ میں پیداہوئے، نیروبی میں بچپن گزارا، ہارورڈ سے اسلامی تاریخ میں ڈگری لی، وہ اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے، انہوں نے 20 سال کی عمر میں 1957 میں امامت سنبھالی تھی۔

سرکاری ویب سائٹس سے تمام ہیلتھ ڈیٹا ہٹانے پر ٹرمپ پر مقدمہ

پرنس کریم کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان اسماعیلی تھے پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی وہ اس بات پر زور دیتے رہے تھے کہ اسلام ایک دوسرے سے ہمدردی، برداشت اور انسانی عظمت کا مذہب ہے-

چیمپئنز ٹرافی: سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ

انہوں نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں میں فلاحی اقدامات کیے پرنس کریم کو مختلف ممالک اور یونیورسٹیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزازات اور اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا تھا، پرنس کریم نے پاکستان کی ترقی کےلیے مثالی خدما ت انجام دیں، مثالی خدمات پر پرنس کریم آغا خان کو نشان پاکستان اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،مریم اورنگزیب