مکان میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت 8 ہلاک
نیویارک:امریکی ریاست اوٹا اینوک سٹی میں ایک خاندان کے آٹھ افراد کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینوک کے حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ البرٹ ڈرائیو کے علاقے میں ایک گھر میں 8 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں ۔
صومالیہ : دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بارے میں تاحال زیادہ معلومات نہیں دی جاسکتی کہ آیا واقعہ خودکشی کا ہے یا دہشتگردی کا اور اس سے دیگر شہریوں کو مزید خطرہ ہے یا نہیں؟ اس بارے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ 8 ہزار آبادی پر مشتمل اینوک سٹی میں لوگ ایک مضبوط کمیونٹی کی طرح رہتے ہیں جہاں گھر شاذ و نادر ہی فروخت کیے جاتے ہیں اور تمام لوگ ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ریاستی حکام کی جانب سے واقعے پر دلی رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔
طیارے میں دوران سفر نشے میں دھت مسافر نے خاتون پرکیا پیشاب
یاد رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کی وارداتوں میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحے کی خرید و فروخت اور اُسے کھلے عام لے کر پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔