80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسےنجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہےہیں، شاہ محمود قریشی

0
57

اسلام آباد :80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسےنجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہےہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پرہے،80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہے ہیں،عالمی برادری مسئلہ کشمیرحل کرائے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کےعالمی دن پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے،آج اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پر دلانا چاہتا ہوں، نہتے80 لاکھ کشمیری127روز سے کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے ، اصل حقائق دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جارہا ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا آج 128 واں دن ہے، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی آواز پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔دوسری طرف کرفیواورسخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی میں بالکل کمی نہیں آئی بلکہ کشمیری کہتے ہیں‌کہ آزادی کے علاوہ ان کو اور کوئی آپشن قبول نہیں‌

Leave a reply