شیخوپورہ :مفت آٹا مرکز سے 8 نوسربازوں کا گروہ پکڑا گیا

شیخوپورہباغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم مفت آٹا مرکز سے 8 نوسربازوں کا گروہ پکڑا گیا۔نوسرباز گروہ سے سینکڑوں مرد و خواتین کے شناختی کارڈز اور جعلی مہریں برآمد کر لی گئیں، نوسرباز جعلی مہریں لگا کر آٹے کے فی تھیلہ 250 روپے وصول کر رہے تھے۔
نوسربازوں نے سرکاری آٹے کے ایک ہزار سے زائد تھیلوں کی جعلی مہر سے سرکاری رسیدیں جاری کیں تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے نوسرباز گروہ کے 8 افراد کو گرفتار کروایا گیاگرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کرینگے۔ اسسٹنٹ کمشنر لاریب

Comments are closed.