83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار، مارخور ہی کا شکارکیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

0
36

استور:83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار، مارخور ہی کا شکارکیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوئی جس میں 83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار کیا گیا۔

عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

تفصیلات کے مطابق گلگت کے ضلع استور میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ منعقد کی گئی۔ اسپینش شکاری نے 83500 امریکی ڈالرز فیس دے کر شکار کیا۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ رواں موسم میں تیسرے استور مارخور کا شکار کیا گیا۔

اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

اس سے قبل گزشتہ سال 12 دسمبر کو گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کیا گیا تھا۔ اٹلی کے شہری کارلوپاسکو نے 85 ہزار امریکی ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ شکار فیس کی 80 فیصد رقم مقامی آبادی اور 20 فیصد رقم حکومت کو دی جائے گی۔سال 2019 مارچ میں بھی استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا تھا۔

سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

بعض ذرائع کے مطابق یورپین اورمغربی ممالک مارخور کا شکاراس لیئے کرتے ہیں کہ اس بات کا جائزہ لیں کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا یہ نشان ہے ، اسی وجہ سے غیرملکی شکارکرکے لے کرجاتے ہیں کہ وہ جائزہ لیں کہ آخر اس دنیا کی سب بڑی کامیاب خفیہ ایجنسی کی کامیابی کے ساتھ اس جانور کا کیا تعلق ہے ؟

Leave a reply