88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار
88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا آرگنائزڈ کرائم کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ 10 روز میں 97 جوئے خانوں پر چھاپے، 421 ملزمان گرفتار کئے، 88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار کئے، 329 منشیات فروشوں کےخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ،بھکاریوں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے 2945 گداگروں کو حراست میں لیا گیا،اسلحہ کی نمائش پر 148 مقدمات درج، جبکہ ہوائی فائرنگ پر 29 مقدمات درج کئے گئے، تھانوں میں 101 بدمعاشوں کی حاضریاں لگوائیں گئیں،قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 18 مقدمات درج، 01 ارب کروڑ سے زائد مالیت کی جگہ واگزار کروائی گئی
134 اشتہاری ملزمان، 700 عدالتی مفروروں اور 91 عادی ملزمان کو پکڑا گیا،سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کے 31 ملزمان کو بھی پکڑا گیا،آرگنائزڈ کرائم کےخلاف انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گیں،
دوسری جانب جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے، 04 روز میں پرائیویٹ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں پر گرین نمبر پلیٹس لگانے پر 21 مقدمات درج کئے گئے، غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 08 ہزار 190 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹس اور اپلائیڈ فار 319 موٹرسائیکل و گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی، کالے شیشے لگانے پر 550 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں،بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا جا رہا ہے، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں،ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہاداخلی و خارجی راستوں پر ایسی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کےلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم