ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید

0
43

سری نگر:ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ، جبکہ کل بھی ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

ادھر شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قابض بھارتی فوج کے خلاف اور جدو جہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے جھوٹ کا پرداہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ریاستی ٹارچر سیل میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ قرار دیا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیاض، عادل، محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چوتھے نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

او آئی سی کے ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون مسترد کر دیا ہے، کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل کا نیا قانون آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی ہے، او آئی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرڈر 2020 مقبوضہ کشمیر کی صورت حال مزید خراب کرے گا، او آئی سی ایسے تمام بھارتی اقدامات کو مسترد کرتا ہے، عالمی برادری موجودہ صورت حال کا نوٹس لے۔

ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایس متاثرہ بی جے پی نے سیکولر بھارت کو دفن کر دیا ہے، ڈومیسائل پالیسی کا مقصد کشمیری اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے، فاشسٹ بھارت کے اقدامات خود بھارت کے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جا رہا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کی بجائے غربت اور بیماری سے جنگ لڑے۔

Leave a reply