نو ماہ ہو گئے، شیخ رشید نے باتوں کے علاوہ کچھ نہ کیا، ایسا کس نے کہا؟
صوبہ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اے سی والی ایک ہزاربسیں چلائی جائیں گی ، رمضان میں پیپلز پارٹی کی طرف سے عوام کیلیے تحفہ دیا جارہا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شیخ رشید ریلو ے میں ہیں ریلوے نہیں چل سکتی،وزیر ریلوے شیخ رشید گھنٹوں میں اپنے بیانات بدلتے ہیں، شیخ رشید لال مفلر پہن کر ریلوے چلانے کی باتیں کرتے ہیں ،نو ماہ ہوگئے ہیں ابھی تک شیخ رشید نے باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں غیر ملکی ٹرانسپورٹ سروس سے معاہدہ طے پاگیا ہے،کراچی کے چالیس اہم روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی .2ماہ کے دوران 200بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی.