نومئی مقدمات، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،پولیس نے عدالت میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پولیس شاہ محمود قریشی کا مزید 30 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ رہی ہے جبکہ 19 دن کے ریمانڈ میں پیش رفت صفر ہے، اب پولیس کہتی ہے کہ شاہ محمود قریشی سے موبائل فون برآمد کرنا ہے جبکہ شاہ محممود قریشی کے وکیل کے مطابق جب پولیس نے گرفتار کیا تھا تو ان کا موبائل بھی قبضہ میں لیا تھا، لہذا عدالت شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتی ہے عدالت شاہ محمود قریشی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے، عدالت نے شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کیا .
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جیل میں تھے، سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی تا ہم وفاقی حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، شاہ محمود قریشی کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا
مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں
دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل کر دیے گئے ہیں،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نئے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،ایڈوکیٹ چوہدری ارمغان احمد پاشا ، آصف جاوید قریشی ، راؤ عبدالجبار اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات اور ایڈوکیٹ عارف اعوان ، الیاس حبیب ، ملک سرود ،رانا اشفاق ، رانا منظور اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات جبکہ ایڈوکیٹ رانا نوید عاشق ، رانا نعمان ، شاہد محمود منہاس ، شاہد شوکت تعینات کئے گئے ہیں،اسپیشل پراسیکیوٹر سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سرکار کی جانب سے پیروی کریں گے