9 مئی کے شرپسندوں کو معافی نہیں ملے گی. عطاء تارڑ

9 مئی کے شرپسندوں کو معافی نہیں ملے گی. عطاء تارڑ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا نیوز کانفرنس میں کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام شرپسندوں کو قرار واقعی کی سزا دی جائے گی جبکہ انہوں نے ایک جج پر الزام لگاتے ہوئے دعوٰی کہ وہ صاحب اپنی فیس بک پروفائل اور پوسٹس میں پی ڈی ایم مخالف جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت میں تصاویر اور پوسٹس کرتا ہے اور اب ان شرپسندوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے.
انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کی ایف آئی آر کا صفہ پلٹ کر دیکھا جاتا تو پتہ چل جاتا کہ اس میں ان کا نام تھا لیکن ان کا فیصلہ عجلت می کیا گیا کیوںکہ منصف انہیں بچانا چاہتے ہیں. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منصف 9 مئی کے شرپسندوں کو بچانا چاہتے لیکن جب بھی ان کو ریلیف ملا ہم ثبوت کے ساتھ ان کے خلاف دوسری عدالت جائیں گے اور انیں سزا دلوائیں گے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بے گناہ جیل میں نہیں جائے گا اور ناہی کوئی گناہ گار سزا سے بچے گا یا جیل سے باہر ہوگا جبکہ اگر اس سے پہلے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کے حملہ کے وقت انہیں سزا دی جاتی تو آج یہ 9 مئی والا دن نہ دیکھنا نہ پڑتا.