9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند
9 محرم، امن و امان کے قیام کے لئے پاکستان کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 محرم کی وجہ سے اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں موبائل فون سروس معطل ہے، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بولان اورمستونگ میں موبائل فون سروس ہے.، بلوچستان کے علاقوں میں موبائل فون سروس رات 9 بجےتک معطل رہےگی ،موبائل فون سروس یوم عاشورپربھی معطل رہے گی کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی ہے . لاہور اور کوئٹہ میں دو روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی، کچھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کی جائے گی۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی موبائل فون سروس بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے. … 9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں