90ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو زکوٰۃ فنڈز سے 7لاکھ 20ہزار روپے کی "مور سکالرشپس "تقسیم کر دی گئیں

0
50

90ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو زکوٰۃ فنڈز سے 7لاکھ 20ہزار روپے کی "مور سکالرشپس "تقسیم کر دی گئیں، طلبہ تعلیمی اخراجات برداشت کرسکیں گے۔ سکالرشپس حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کا حکومت کے تعلیم دوست اقدام پر اظہار تشکر، ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار۔

مستحق طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی زمہ داری،شکالر شپس کی فراہمی کا مقصد قابل اور ہونہار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھ کر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،طلبہ ناکامی کے خوف سے بالاتر ہو کر حصول تعلیم کے لیے یکسوئی رہیں، تعلیم کا صلہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجم ریاض سیٹھی، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید، رضوان اسلم بٹ، ڈائریکٹر کالجز خلیل زبیر، ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰۃ حفیظ قریشی، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز سٹیلائیٹ ٹاؤ ن اور دیگر نے پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز سٹیلائیٹ ٹاؤن میں (ایم اے، ایم ایس سی، بی اے، بی ایس آنرز،ایف اے، ایف ایس سی) کے طلبہ کے لیے زکوٰۃ فنڈز سے "مور سکالرشپس "کی فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 90ہونہار طلبا و طالبات کو زکوٰۃ فنڈز سے 7لاکھ 20ہزار روپے کی "مور سکالرشپس "تقسیم کی گئیں تاکہ طلبہ تعلیمی اخراجات برداشت کرسکیں۔ سکالرشپس حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کا حکومت کے تعلیم دوست اقدام پر اظہار تشکر، ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ وزیر اعظٰم پاکستان اورحکومت پنجاب کا ویژن و مشن ہے کہ فروغ تعلیم کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے مستحق اور غریب طلبہ استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ تعلیم کے شعبہ کو جدید بنیادوں پر استوا ر کرنا وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے جس سے ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم پر توجہ دی، سائنسی تکنیکی اور عصر حاضر کے جدید علوم پر بھرپور سرمایہ کاری کی جو ان ممالک کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ شرکاء نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ وقت کی قدر کریں اور حصول تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ کامیاب زندگی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
تقریب میں پرنسپل سٹیلائیٹ ٹاؤن خواتین کالج پروفیسر روبینہ سرور، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Leave a reply