نوے دن میں انتخابات کروائیں،کوئی شکایت نہیں ہوگی،علی ظفر

وقت کی کمی کے باعث ویڈیولنک سہولت میسر نہیں تھی
ali zafar

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،

تحریک انصاف کے وفد نے الیکشن کمیشن میں حکام سے ملاقات کی اور تحریک انصاف نے نوے دن میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا،آئین کے آرٹیکل 224کے تحت نوے روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی زمہ داری ہے،پی ٹی آئی وفد کی جانب سے نوے روز میں انتخابات بارے قوانین اور عدالتی فیصلوں کا حوالہ بھی دئیے گئے،پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئین مقدم ہے ایکٹ آئین کے ماتحت ہوتا ہے،ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی قیادت ویڈیولنک پر شریک ہونا چاہتی تھی مگر اجازت نہیں دیشاہ محمود قریشی،عمرایوب،سینیٹر شبلی فراز،عون بپی اور اعجاز چودھری کو ویڈلنک پر شریک کرنا چاہیئے تھا،وقت کی کمی کے باعث ویڈیولنک سہولت میسر نہیں تھی،

پی ٹی آئی وفد نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ الیکشن کمیشن نے مشاورت کے لئے بلایا،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے تین نکات رکھے،الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نوے دن میں انتخابات ہونے ہیں،آئین اور سپریم کورٹ کے دو فیصلے نوے دن انتخابات کا کہتا ہے،نوے دن میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ آپ آئین کی پاسداری کریں،پی ٹی آئی ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے،90دن میں شفاف الیکشن کرائیں تو ہم سے کوئی شکایت نہیں ملے گی،ہم آئین کے مطابق پورا تعاون کریں گے.

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت نگران حکومت ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق نوے دن میں الیکشن کروانے ہین تا ہم الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر ہو گی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ الیکشن نوے روز میں ہی ہونے چاہئے، اس ضمن میں شاہ محمود قریشی نے نگران وزیراعظم کو خط بھی لکھا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے لئے بلایا ہے تو وہیں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لئے بلا لیا ہے، الیکشن کب ہوں گے ، ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا

 غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

Comments are closed.