fbpx

جعلی لائسنس والے پائلٹس، تمام ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوجائیں گے،چیف جسٹس نے ایسا کیوں کہا؟

جعلی لائسنس والے پائلٹس، تمام ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوجائیں گے،چیف جسٹس نے ایسا کیوں کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سول ایوی ایشن کی وکیل عدالت میں پیش ہو گئے،

وکیل سول ایوی ایشن نے کہا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس کیخلاف مقدمات درج ہو چکے، پائلٹس نے امتحانات میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا تھا،دوران سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کو ٹرائل کورٹ کیلئے گواہ ملیں گے نہ ہی شواہد، وکیل سول ایوی ایشن نے کہا کہ جعلی لائسنس کیلئے دیے گئے پیسے کی منی لانڈرنگ بھی ہوئی،امتحانات کیلئےسول ایوی ایشن کے ملازمین کو پیسے بھی دیے گئے،پائلٹس نے امتحانات میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا تھا، جعلی لائسنس والے پائلٹس کے خلاف مقدمات درج ہوچکے، چیف جسٹس نے کہا کہ تمام ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوجائیں گے، وکیل نے کہا کہ ملزمان سے متعلق منی ٹریل بھی مل چکی ہے، عبوری چالان جمع ہوچکا، گواہان بھی موجود ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شواہد نہ ہونے پر 90 فیصد ملزمان بری ہوجاتے ہیں،

وکیل سول ایوی ایشن نے کہا کہ پائلٹس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرملک کی بدنامی ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر کیا ہوتا ہے عدالت کو اس سے سروکار نہیں، عدالتیں صرف فائل دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں، عدالت نے سول ایوی ایشن کو مقدمات کی بھرپور پیروی کا حکم دے دیا،  عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.