جعلی ویکسین کارڈزفروخت کرنے کیلئے 90 بار کورونا ویکسین لگوانے والا شخص

0
33

میگڈیبرگ: جرمنی میں ایک 60 سالہ شخص نے محض اس مقصد سے درجنوں بار خود کو کورونا ویکسین لگوائی تاکہ جو لوگ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے انہیں جعلی ویکسین کارڈز اصلی بیچ نمبرز کے ساتھ فروخت کیے جاسکیں۔

باغی ٹی وی : "سکائے نیوز کے مطابق مشرقی جرمنی کے شہر میگڈیبرگ سے تعلق رکھنے والے شخص جن کا نام جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق جاری نہیں کیا گیا، نے ویکسینیشن مراکز میں مہینوں تک 90 بار کورونا ویکسین لگوائیں تاہم بالآخر وہ پولیس کی گرفت میں آگئے۔

چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز

مطلوبہ تعداد سے زیادہ مرتبہ ویکسین کروانے سے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جعلی دستاویزات کو فروخت کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا جس میں ویکسین کے اصلی بیچ نمبر شامل تھے، جو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے۔

سکائے نیوز نے اپنی رپورٹ میں جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کےحوالے سے بتایا کہ، جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، پولیس نے اسے حراست میں نہیں لیا ہے لیکنتاہم ویکسینیشن کارڈز کے غیر مجاز اجراء اور دستاو یزا ت کی جعلسازی کی وجہ سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

60 سالہ جرمن شہری سیکسنی میں ایلن برگ کے ایک ویکسینیشن سنٹر میں اس وقت پکڑے گئے جب وہ لگاتار دوسرے دن بھی کورونا ویکسین لگوانے پہنچ گئے پولیس نے ان کے پاس سے متعدد خالی ویکسینیشن کارڈ ضبط کر لیے اور فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔

جرمنی نے ہفتوں سے انفیکشن کی اعلی شرح دیکھی ہے لیکن اس نے حال ہی میں متعدد کوویڈ اقدامات اٹھائے ہیں۔ پوری وبا کے دوران، ریستوران، تھیٹر، کچھ کام کی جگہوں، اور سوئمنگ پولز سمیت مخصوص مقامات تک رسائی کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کارڈ دکھانا لازمی ہے-

2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد سے جرمنی میں 21.6 ملین سے زیادہ کورونا وائرس کے واقعات اور 130,029 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

چین میں پھرکورونا نے سراٹھالیا:شنگھائی میں پاکستان طرز کامخصوص لاک ڈاون لگادیاگیا

Leave a reply