پاکستان پرایک روزمیں9لاکھ حملے:ناقابل یقین حقائق

لاہور:پاکستان پرایک روزمیں9لاکھ حملے:ناقابل یقین حقائق ،اطلاعات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق روزانہ 9 لاکھ سائبر اٹیکس کیے جاتے ہیں

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے مرکزی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دی جائے گی

ذرائع کے مطابق اس عمل سے سائبر سیکیورٹی پالیسی سے اداروں اور عام آدمی کو سائبر اٹیکس سے تحفظ مل سکے گا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ مجوزہ پالیسی ڈرافٹ پر عوامی آرااور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی

یاد رہے کہ نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کا مسودہ عوامی رائے کے لیے جاری کردیا گیا ہے ادھر اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کا ڈرافٹ تیار کرلیا

Comments are closed.