ن لیگ میں چوہدری نثارکےلیےکوئی جگہ نہیں:واپس آنا چاہتےہیں تونوازشریف کےپاوں پڑناہوگا:شاہدخاقان عباسی

0
77

اسلام آباد:ن لیگ میں چوہدری نثار کے لیے کوئی جگہ نہیں:واپس آنا چاہتے ہیں تونوازشریف کے پاوں پڑنا ہوگا:تھوکا ہواچاٹنا پڑے گا:،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثارکے لیے ن لیگ میں کوئی جگہ نہیں ہے وہ اب اس قابل نہیں رہے کہ ن لیگ میں‌واپس آجائیں

انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو کسی شخص نے جماعت سے نہیں نکالا، وہ خود پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے، چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرکے جماعت چھوڑی، کسی اور نشان پر الیکشن میں حصہ لیا، جب کوئی جماعت چھوڑدیتا ہے تو پھر جماعت بھی اس کو چھوڑ دیتی ہے۔

ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو سے پہلے پارٹی اراکین کےساتھ ایک مینٹنگ میں چوہدری نثار کے بارے میں انتہائی سخت ریمارکس دیئے گئے ، یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ بھی کہا گیا کہ چوہدری نثاراگرن لیگ میں واپس آنا چاہتے ہیں تونوازشریف کے پاوں پڑجائیں

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسی مجلس میں یہ بھی ان کے بارے میں کہا گیا کہ اگرچوہدری نثارن لیگ میں واپس آنا چاہتے ہیں توان کو تھوکا ہوا چاٹنا پڑے گا اورجو انہوں نے نوازشریف کے بارے میں انکشافات کیے ہیں ان کواپنے منہ سے اقرار کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ سب جھوٹ ہیں اورمیاں نوازشریف میں ایسی کوئی حرکت نہیں

ان کو چاہیے میاں نواز شریف سے رابطہ کریں، واپس آنا ان کا فیصلہ ہے، لیکن کیا جماعت ان کو واپس لے گی؟ یہ اس سے بڑا سوال ہے میرا نہیں خیال کہ مسلم لیگ ن ان کو واپس لے گی۔ مجھے چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن میں جگہ نظر نہیں آتی۔ ان کسی کے ساتھ رابطہ نہیں ہے، ہم سب ان کے عشروں کے دوست ہیں، اگر وہ ہم سے رابطہ نہیں رکھ سکے، میاں نوازشریف سے رابطہ نہیں رکھ سکے تو پھر مشکل ہوگا۔

Leave a reply