ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے،قومی اسمبلی میں قرارداد

0
33
parliment

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت چلیں گے ،وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی یوم سیاہ سے متعلق افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نومئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے،ملوث عناصر کے خلاف موجودہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے، نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر،ان کے معاون اورمددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے،نو مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کمیشن دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنے کیلئے قائم کیا ہے ، آڈیو کی شناخت ہونے کے بعد ان کے چہرے بےنقاب ہونے چاہئیں ، پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ،جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتی انکی تکریم نہیں کرتی ان کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں خدانخواستہ وہ قومیں مٹ جاتی ہیں انہوں نے اسپیشل ٹارگٹ کیا کورکمانڈر ہاوس کا دیگر فوجی تنصیبات کا شہداء کی یادگاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ،

پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیرشازیہ مری نے عمران خان پر تنقید کی اور کہ تم قومی اسمبلی کے ممبران کا اعتماد کھو چکے تھے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وریراعظم کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، پہلی مرتبہ آئین میں درج تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، اس سے پہلے وزرا اعظم کو قید، پھانس اور جلاوطنی کا سامنا ہوا، عمران نیازی شکر کرے کہ اسکی مخالفت کرنے والوں نے صرف جمہوری راستہ اپنایا، غلط بیانی، جھوٹ اور گھمنڈ کی وجہ سے اتحادی عمران سےناراض تھے ،تم عدم اعتماد کی کامیابی دیکھ کر آئین شکنی پر اتر آئے تھے،وہ کون ہے جس نے نامنہاد سائفر گھڑ کر عوام کو گمراہ کیا،عمران نیازی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،مانتے ہیں عمران نے ملک کی معیشت کو ڈبونے کیلئے بڑی محنت کی، عمران احمد نیازی نے خارجہ امور تباہ کرنے کیلئے پوری ایمانداری سے کام کیا، وقت آ گیا ہے عمران نیازی اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرے ،

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

Leave a reply