نہم کے نتائج نے طلبا کی چیخیں نکلوا دیں، پنجاب میں لاکھوں فیل

کسی بھی بورڈ میں کامیابی کا تناسب 50 فیصد سے زائد نہ رہا
0
145
exam result

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نہم کے نتائج نے طلبا کی چیخیں نکلوا دی ہیں، ہر تعلیمی بورڈ میں نصف سے زیادہ بچے فیل ہوئے ہیں، کسی بھی بورڈ کا ریزلٹ 50 فیصد سے اوپر نہیں آیا،

لاہور بورڈ‌میں نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کیا،لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 87 ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں ایک لاکھ 27 ہزار 836 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 1 لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ہیں، امتحان میں کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا

راولپنڈی بورڈ نے بھی جماعت نہم کے سالانہ نتائج 2024 کا اعلان کر دیا، امتحان میں 1 لاکھ 23 ہزار 790 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں 61 ہزار 289 طلباء اور 62 ہزار 501 طالبات شامل تھیںم 56 ہزار 749 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 67 ہزار 34 ناکام رہے، امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب 45.84 فیصد رہا، جس میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 34.63 فیصد اور طالبات کا 56.84 فیصد رہا۔

ملتان بورڈ نےنہم کےسالانہ امتحان کےنتائج کا اعلان کردیا، تناسب 49.48 فیصد رہا،میٹرک نہم امتحانات میں 139786 طلبا نے حصہ لیا تھا جن میں سے 69169 طلبا امتحان میں پاس ہوئے۔

فیصل آبادتعلیمی بورڈ نے بھی نویں جماعت کےنتائج کااعلان کردیاہے،کنٹرولر امتحانات کےمطابق،50 فیصدسےزائد طلبہ فیل ہو گئے ہیں، فیصل آباد کا کامیابی کا تناسب48.05 فیصد رہا، امتحان میں1لاکھ 94 ہزار 249 طلبہ نےحصہ لیا،93 ہزار 340طلبہ کامیاب ہوئے،

نہم کے سالانہ امتحان میں گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے تحت امتحان دینے والے ایک لاکھ 35 ہزار 145 امیدوار فیل ہو گئے،گوجرانوالہ بورڈ کا کامیابی کا تناسب 47.38 فیصد رہا ،

سرگودہا بورڈ میں ٹوٹل ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو بائیس میں سے 47288 امیدوار پاس باقی 60000سے زیادہ فیل ہوئے ہیں،بہاول پور بورڈ میں ایک لاکھ پانچ ہزار میں سے 61000ہزار طلبا فیل ہوئے ہیں.

نہم کے نتائج میں لاکھوں طلبا فیل ہونے پر والدین نے بھی احتجاج کیا ہے تو وہیں پنجاب میں تعلیم پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے کہ پنجاب کا کوئی بورڈ بھی 50 فیصد سے زائد نتیجہ نہ دے سکا، ہر بورڈ میں نصف سے زئاد طلبا فیل ہوئے ہیں.

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ جب سرکاری سکولوں‌کے اساتذہ کبھی احتجاج پر ہوں گے، کبھی پولیو پر ڈیوٹی ہو گی، کبھی الیکشن ڈیوٹی پر ،کبھی مردم شماری ڈیوٹی پر، کبھی حکام کے کہنے میں سکول آنے کی بجائے جلسوں میں حاضری لگائیں گے تو اسی طرح کے ہی نتائج آنے تھے.

Leave a reply