اسلام آباد: افسوس ہوا رویوں میں‌ ابھی تک تبدیلی نہیں‌ آئی ،میرےمتعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں، سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا ان کے نام شکوہ جولوگوں کی خبریں بغیر تصدیق کے چلاتے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق رضاکارانہ طور پر وزیر قانون کے عہدے سے مستعفی ہونے والے فروغ نسیم نے وکالت نامہ معطل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق غلط خبریں چلائی گئیں۔

Tea Is Fantastic…. ایکسینٹ کو پکستانی چائے پسند آگئی

نجی ٹی وی سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا کہ میرالائسنس معطل نہیں ہوا، پاکستان بارکونسل کےپاس لائسنس معطلی کاکوئی جوازنہیں، میرےلائسنس پرسپریم کورٹ،اٹارنی جنرل کا آرڈرموجودہے۔کل عدالت میں آرمی چیف کاوکیل ہوں گا، خودکورضاکارانہ طورپرپیش کیا میں قوم کیلئےہمیشہ حاضر ہوں، وزیراعظم عمران خان نےمجھ سےکہاآپ کابڑااحسان ہوگا، کیس بعدکابینہ میں‌فوراً واپس آنا۔

پیاز کے چھلکوں کی چائے کے اہم طبی فوائد، ماہرین طب نے اسے انقلاب قرار دیا

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کا کیس لڑوں گا، وفاق کی جانب سےوکالت پرفی الحال فیصلہ باقی ہے، وزیراعظم مجھ پر برہم نہیں ہوئے،غلط خبرچلائی گئی، وزیراعظم سےکہا کہ آرمی چیف نےزبردست کام کیا ہے۔

ہانگ کانگ: بلدیاتی انتخابات میں جمہوریت پسند جماعت کامیاب، چین کے لیے مزید پریشانی

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کیا ہے۔

 

Shares: