مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،کب ہو گا اجلاس؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی عمر ایوب ارکان میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23 دسمبر کو طلب کرلیا، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، مشیر خزانہ اور دیگر شرکت کریں گے، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو ایجنڈا کے مطابق شرکت کرنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم آفس نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کر دیئے۔

Shares: