کراچی :سابق آرمی چیف پرویزمشرف کےخلاف گھٹیاترین عدالتی زبان اورفیصلےکی مذمت،کل پھراحتجاج ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے، کل پورے کراچی سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کی خدمت کی ہے، وہ پاکستان کے محسن ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ غداری کیس کے تفصیلی فیصلے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ کسی طور بھی مناسب نہیں۔پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے، ہم عدلیہ کیخلاف نہیں بلکہ فیصلے میں جو زبان استعمال کی گئی اس کیخلاف ہیں۔
خالدمقبول صدیقی نے کہا ہےکہ کل کراچی کے عوام ثابت کریں گے کہ وہ محب وطن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کل پورے کراچی سے پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کل تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہوگی، کل پورا شہر باہر ہوگا، پرویز مشرف ضروراعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے۔







