لاہور:حریم شاہ کے حرم میں اورکن وزراء‌ اوراہم شخصیات کی ہوئی حاضری؟بہت جلد اہم انکشافات ہوں گے،اس حوالے سے پاکستان کے معروف صحافی رائے ثاقب کھرل نے مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ اورصندل خٹک کی خفیہ اور ناقابل اعتراض سرگرمیوں پر سے پردہ اٹھایا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے رائے ثاقب کھرل نے انکشاف کیا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کے بہت بڑے وزراکی حریم شاہ کے حرم میں حاضری اورملنساری کی حرکتوں اورگفتگوپرمشتمل ویڈیوز سامنے آنے والی ہیں ، رائے ثاقب کھرل نے مبشرلقمان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حریم کی بہتی ہوئی گنگا میں فواد حسین چوہدری ، اورموسم کو خوشگواردیکھنے کی امید رکھنے والی وفاقی خاتون وزیرکی بھی کچھ ویڈیوز حریم شاہ کے ہاتھ لگ چکی ہیں

 

ذرائع کےمطابق رائے ثاقب کھرل نےمبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حریم شاہ کے حرم میں بڑے بڑے بیوروکریسی افسران کا بھی آنا جانا رہا ، انہوں نے خطرہ ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ان حالات میں جب عمران خان ایک اچھے پاکستان کی لیے بڑی جدوجہد کررہےہیں اخلاق سے گری حرکتیں کرنے والے وزرانے اس کے مشن کو بہت نقصان پہنچایا ہے

رائے ثآقب کھرل نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ اس سارے کھیل کا مرکزی کردار فیاض الحسن چوہان ہے جس نے سب سے پہلے اس رومانوی جوڑے سے تعلقات قائم کیے اورپھر کن کن لوگوں کے کردار کو داغ لگانا ہے اس کی بھی فہرست فیاض الحسن چوہان نے حریم شاہ کو دی

مبشر لقمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ رومانوی جوڑا تو بڑوں بڑوں کی عزت رسوا کرسکتا ہے اس پررائے ثاقب کھرل نےجواب دیا کہ جی !، لیکن حریم اورصندل بڑی تجربہ کار ہیں اپنے فیلڈ میں وہ اپنے شکار کو اپنی مرضی اورمناسب موقع سے استعمال کریں گی

رائے ثاقب کھرل نے مزید انکشاف کیا کہ یہ رومانوی جوڑا پاکستان سے بھاگ گیا ہے اور اس وقت دوبئی میں بڑے بڑے فلیٹس میں راتیں گزاررہا ہے، جس پرمبشر لقمان نے پوچھا کہ پھر ان کے اخراجات کون برداشت کرے گا تو اس پر رائے ثآقب کھرل نے جواب دیا وہی خرچہ برداشت کررہے ہیں جن کے راز،ویڈیوز اوربہت کچھ اس جوڑے کے پاس ہے،.وہ اپنی عزت بچانے کےلیےاخراجات برداشت کررہےہیں

 

Shares: