پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ، سبطین خان پھر بنیں گے وزیر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سردار سبطین خان کو دوبارہ صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ منگل کے روز اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ سبطین خان نے نیب گرفتاری پر کابینہ سے رضاکارانہ استعفیٰ دے دیا تھا۔ منگل گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ان سے حلف لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 جون کو نیب لاہور نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وہ میانوالی پی پی 88 چار سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات وجنگلی حیات بنے۔ ماہ ستمبر میں انہیں لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا،لاہورہائی کورٹ نے 50لاکھ روپے کے 2مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی تھی .
سبطین خان کو نیب نے گرفتار کیا ہوا تھا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھے، سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.
چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار
واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.








