کرونا وائرس، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے نے حکومتی احکامات ماننے سے کیا انکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تین ہفتوں کی بندش کو فیصلے کو اسلام آباد میں ہی تعلیمی ادارے نے ہوا میں اڑا دیا

اسلام آباد میں تعلیمی ادارے میں داخلوں کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام جاری ہے، اسے بند نہیں کیا گیا،میلینئم میں داخلوں کے لئے فیئر جاری ہے،

تعلیمی ادارے کی بندش نہ ہونے اور حکومتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کے لوگ طلبا کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، حکومت نوٹس لے اور تعلیمی ادارے بند کروائے، جو کھلے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے، ملینئم سکول نے حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور سکول میں داخلوں کے لئے فیئر جاری ہے جس میں کافی لوگ سکول پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی ہے تا ہم سکول میں آنے سے کسی کو روکا نہیں جا رہا

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر فوری عملدرآمد ہونا تھا.

Shares: