کرونا وائرس، سعودی عرب نے کیں بین الاقوامی پروازیں منسوخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کورانا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی اتوار سے لگائی گئی ہے جو دو ہفتوں تک جاری رہے گی، سعودی عرب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔مریضوں میں 33 سعودی اور 53 غیر ملکی ہیں۔ غیر ملکیوں میں 48 کا تعلق مصر، دو بحرین، ایک امریکہ، ایک لبنان اور ایک بنگلہ دیش سے ہے،سعودی عرب میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے

اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے بچاﺅ کی تدابیر اور فیصلوں کی خلاف ورزی جان بوجھ کر کرے گا تو اس کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی اور متعلقہ عدالت سے اسے سبق سکھانے والی سزا دلوائی جائے گی

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے تمام مریضوں کو قرنطینہ میں بالکل الگ رکھا گیا ہے، ان کا علاج جاری ہے،دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے، متاثرہ شخص سعودی شہری تھا جو قطیف سینٹرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسے نئے کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے

Shares: