سڈنی :کرونا وائرس ایشیامیں تباہی پھیلاتے ہوئے براعظم آسٹریلیا پہنچ گیا ، آسٹریلیا نے 6 ماہ کے لیے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ وسیع سے وسیع ترہورہا ہے اوریہ موذی اور جان لیوا کرونا وائرس چین سے جنم لینے کے بعد دنیا بھی میں تباہی پھیلاتے ہوئے اب سمندروں پاربراعظم آسٹریلیا پہنچ گیا ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق کرونا کے سامنے بے بسی ہونے کے بعد اب ملکوں نے بچاوکے مختلف طریقے اپنانے شروع کردیئے ہیں ، جن میں فضائی راستے بندکرنے کے بعد اب سرحدوں کوبھی سیل کردیا گیا ہے، اوراطلاعات کےمطابق حکومت نے 6 ماہ کے لیے ملکی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کےمطابق یہ فیصلہ کرونا سے بچنے کےلیے حفاظتی اقدامات کے طورپرکیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے یہ فیصلہ دیگرممالک کی طرف سے سرحدوں کوسیل کرنے کے بعد کیا ہے ، تاکہ اس وائرس کوملک کے اندرگھسنے ہی نہ دیا جائے

امریکا سمیت دنیا کے جدید ترین ممالک بھی کورونا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو گئے، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔جبکہ آسٹریلیا میں ابھی تک 2 مریضوں کی تصدیق کی جارہی ہے

امریکا میں بھی ایک ہی روز میں 46 اموات کے بعد مجموعی تعداد 155 ہو گئی جب کہ 9 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں دو امریکی اراکین کانگریس بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلےگئے ہیں۔

Shares: