کرونا وائرس فضا میں کتنی دیر رہ سکتا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

0
51

کرونا وائرس فضا میں کتنی دیر رہ سکتا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس فضا میں زندہ رہ سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت کی متعدی بیماریوں پر کام کرنے والے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر ماریہ وان نے صحافیوں کو بتایا کہ کرونا وائرس مائع کے تھوڑے ٹکڑوں کے ذریعے پھیل جاتا ہے، جب مریض کی دیکھ بھال کرتے ہیں تو احتیاط کریں، کرونا کے ذرات فضا میں ہو سکتے ہیں وہ فضا میں تھوڑی دیر تک رہ سکتا ہے.

انکا مزید کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں پر کام کرنے والے طبی عملے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی،

عالمی ادارہ صحت کے عہدے داروں کا مزید کہنا ہے کہ کرونا وائس سانس کی بیماری انسان سے انسان سے رابطے کے ذریعے پھیلتی ہے ، چھینکنے سے اور کھانسی سے کرونا وائرس کے جراثیم کچھ اشیا پر رہ جاتے ہیں، یا فضا میں رہ جاتے ہیں ،سائنسدان خاص طور پر دیکھ رہے ہیں کہ کرونا وائرس کتنی دیر تک فضا میں رہ سکتا ہے.

انہوں نے اس پر کام کرنے والے ڈاکٹروں‌ کو اور طبی عملے کو ضروری طور پر این 95 ماسک دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ طبی عملہ کرونا سے بچاؤ کے لئے یہ ماسک ضرور استعمال کرے،اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے.

بیماریوں کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر رابرٹ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کب تک زندہ رہ سکتا ہے اس پر تحقیقات جاری ہیں، تانبے اور سٹیل پر شاید یہ دو گھنٹے تک رہ سکتا ہے، گتے اور پلاسٹک پر یہ زیادہ دیر رہ سکتا ہے تا ہم اس پر تحقیقات کر رہے ہیں.

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کرونا وائرس کے پیش نظر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی وبا نوجوانوں کو بھی بیمار کرسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ جوان افراد بھی میل جول سے گریز کریں، جوان لوگ بزرگوں، کمزور افراد میں وائرس پھیلانے کا سبب نہ بنیں، میری اپیل ہے کہ جوان لوگ گھروں میں رہیں کیونکہ جوانوں کی نقل و حرکت کا انتخاب کسی کی زندگی یا موت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ دنیا بھر کے دیٹا سے واضح ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد بھی متاثر ہوئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چین کے انڈسٹریل شہر اور کرونا وائرس کی ابتدائی آماجگاہ ووہان میں صورتحال میں بہتری دنیا بھر کےلیے امید کی کرن ہے، ووہان شہر دنیا کےلیے پیغام ہے کہ بدترین صورتحال کو بھی بدلا جاسکتا ہے

Leave a reply