وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ ،کیا ہوئی بات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا سے نمٹنے کے لئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، وزیر خارجہ نے نمایندہ خصوصی پاکستان اورآزادکشمیر بھجوانے پر بھی سیکرٹری جنرل او آئی سی کاشکریہ ادا کیا ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری،بھارتی ظلم سےنجات کیلئےبالخصوص مسلم امہ کی توجہ کے منتظر ہیں ،مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کرفیوکے باعث ادویات،خوراک کی قلت ہوگئی ہے، دلی میں بھارتی مسلمانوں کاقتل عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی،ہندتواسوچ کی عکاسی ہے،نمایندہ خصوصی برائےسیکرٹری جنرل اوآئی سی نےمجھ سے حریت رہنماؤں سےملاقات کی،
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک،آسیہ اندرابی جھوٹےمقدمات میں جیل کی سزا بھگت رہے ہیں،بھارت سرکار نے 8ماہ سے 80لاکھ کشمیریوں کوکرفیوکےذریعے یرغمال بنارکھا ہے، حریت رہنماؤں نےنمایندہ خصوصی کوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا،حریت رہنماؤں نےنمایندہ خصوصی کومقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا،حریت کانفرنس کےرہنماؤں کو5اگست سے نظربندکردیاگیاہے،
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبائی چیلنج میں کم وسائل والےترقی پذیرممالک کوشدیدمعاشی مشکلات کاسامنا ہے، وزیراعظم عمران خان نےترقی پذیرممالک کےقرضےری اسٹرکچرکرنےکی تجویزدی ہے








