ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا
باغی ٹی وی :کورونا کے باعث رواں سال کے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس آئندہ برس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں ہی ہوں گے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔

اس کے علاوہ پیرالمپکس (معذور کھلاڑیوں کا اولمپک) 24 اگست 2021 سے 5 ستمبر 2021 تک ہوں گے۔

واضح رہےکہ اس سے پہلے ٹوکیو اولیمپکس کو ملتوی کر دیا گیا تھا. آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا تھا.آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔

Shares: