لاہور میں وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور اس کے بھائی ایم پی اے گلریز افضل چن کے گھر چوری کی واردات۔ چوری کی واردات ان کی رہائش گاہ جوہر ٹاون واقعہ گھر میں ہوئی۔ چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اہل خانہ عید کی چھٹیوں میں اپنے آبائی علاقہ گئے تھے کہ واردات رونما ہوئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نواب ٹاون پولیس نے گلریز افضل چن کے ملازم زین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گھر میں صرف ملازم رہتا تھا اور گھر سے صرف 5 سوٹ چوری ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی ہے جلد چور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Shares: