پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ زوالفقار علی بھٹو کی اقتدار کی ہوس نے ملک تقسیم کر دیا-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ وینا ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو اور بنگلہ دیشی عوامی لیگ کے رہنما شیخ مجیب الرحمن اورر ان کے اقتدار میں ان کو حاصل ہونے والی نشستوں اور عوامی ووٹس کی تعداد کی تصویر شئیر کی جس میں وینا ملک نے پی پی پی کے چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کو کو تنقید کا نشانہ بنایا-وینا کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی محرکات مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجہ تھیں-
اقتدار کی حوس نے ملک تقسیم کر دیا😡 pic.twitter.com/5DCeGrrdBD
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 9, 2020
وینا ملک کی طرف سے شئیر کی گئی تصویر میں ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ ماضی میں لیڈرز کی اقتدار حاصل کرنے کی ہوس کی وجہ سے کی گئی سیاستوں کی بدولت مشرقی پاکستان یعنی بنگلہ دیش پاکستان سے الگ ہو گیا تھا-
وینا ملک نے تصویر شئیر کرنے کے ساتھ غصے والا ایموجی شئیر کر کے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اقتدار کی حوس نے ملک تقسیم کر دیا-
واضح رہے کہ وینا ملک نے امریکی خاتون سنتھیا کا پی پی پی کے رہنماؤں کے خلاف لڑائی میں سنتھیا کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا وینا نے کہا تھا کہ وہ ان کے خلاف ڈٹی رہیں میں آپ کا ساتھ دوں گی-
وینا ملک کی سنتھیا کو تھپکی، "کم چک کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں” کی یقین دہانی








