شیخوپورہ :میری والدہ کے کپڑے پھاڑ کر زمین پر گھسیٹا گی  جبکہ پولیس ایف آئی آر ہی درج نہیں کر رہی،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ شہرمیں چند شرپسند عناصرنے گھرمیں گھس کرخواتین کے کپڑے پھاڑدیئے ان کو مارا پیٹا مگرپولیس ابھی تک ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی

 

https://twitter.com/hasnan_nazir/status/1283818550998769673

 

 

باغی ٹی وی کوموصول ہونےوالی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ شیخوپورہ میں ہونے والے اس واقعہ میں شرپسند عناصر کی طرف سے اہل خانہ کوبہت تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ خواتین کے سرپھاڑدیئے گئے ہیں اوران کے جسموں سے خون بہہ رہا ہے

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس مجرموں کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی جس کی وجہ سے مظلوم خاندان اوربھی بہت زیادہ پریشان ہے ، متاثرین نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہےشرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے

Shares: