وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف ٹین کے کاروباری مرکز میں فائرنگ

0
66

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف ٹین کے کاروباری مرکز میں فائرنگ , اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں رات گئے فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں

اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق جشن آزادی منانے والے دو گروپس کے درمیان جھگڑے کے بعد دونوں جانب سے آتشیں اسلحے کے ساتھ شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں

پولیس حکام کے مطابق گاڑیوں میں سوار دونوں گروپس کے افراد نے ایک دوسرے پر براہ راست فائرنگ کی

ایس پی صدر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعد تھانہ شالیمار پولیس موقع پر پہنچ گئی،

ایس پی صدر سرفراز ورک بھی موقع پر موجود تھے ایک زخمی کی اطلاع ہے تحقیقات کر رہے ہیں

Leave a reply