ننکانہ صاحب:(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی محکمہ صحت ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے کی جبکہ واک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ڈاکٹر اسفند یار اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر رانا رضوان محمود سمیت ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور شہریوں نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تھیلیسیمیا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے تحریریں درج تھیں واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آفیسرز کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل طارق ، ڈاکٹر کامران واجد نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ احتیاط ہے جس کے بارے بھرپور آگاہی دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کزن میرج سمیت شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی کروانا چاہئے تاکہ اس خطر ناک بیماری سے بچا جا سکے اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

Shares: