سردی اور برفباری کے باوجود جی بی کے عوام میں‌ جوش و خروش

باغی ٹی وی رپورٹ ک مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابات پر امن طریقے سے ہورہے ہیں،سردی کے باوجود عوام میں جوش و جذبہ ہے،
برفباری کے باعث انتخابی عملے کی واپسی کیلئے انتظامات مکمل ہیں،گلگت بلتستان میں بڑے لیڈرز نےانتخابی مہم کے دوران حصہ لیا،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کاکا کہنا تھا کہ انتخابات کا وقت 5بجے ختم ہوجائے گا.5بجے کےپولنگ اسٹیشن میں موجود افراد ووٹ ڈال سکیں گے ،


گلگت بلتستان میں ایک ہزار 160پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، 7لاکھ 45ہزار 361ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چوبیس میں سے تئیس حلقوں میں ووٹنگ جاری، ایک حلقے میں امیداوار کے انتقال کے باعث انتخاب 23 نومبر کوہوگا۔ کئی حلقوں میں آزاد امیدوار بھی مضبوط ہیں جبکہ 4 خواتین میدان میں ہیں۔

گلگت بلتستان کے تین سو گیارہ پولنگ اسٹیشنز حساس اور چارسو اٹھائیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور مقامی پولیس کے دس ہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، پیراملٹری فورسز بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔

7 لاکھ 45 ہزار 361 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جن میں چار لاکھ پانچ ہزار تین سو پچاس مرد اور تین لاکھ انتالیس ہزار نوسو بانوے خواتین شامل ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلزپارٹی (پی پی) اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ووٹرز بھی اپنی اپنی پارٹی کی جیت کیلئے سرگرم ہیں

Shares: