اسلام آباد : ساری اپوزیشن ایک طرف : ذلفی بخاری ایک طرف :پیاروں کے پیارے دعائیں دینے لگے،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک طرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری طرف ، ایک طرف اپوزیشن جیلیں بھرنے کے منصوبے بنارہی ہے تو دوسری طرف ذلفی بخاری دیارغیرمیں پھنسے ان پاکستانیوں کوپاکستان لانے کا وعدہ کررہے ہیں جو جیلوں میں ہیں ،

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں سے کوئی غلطی ہوئی یا نہیں، ہم انہیں وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ حکومت کی کوششوں سے اب تک آٹھ ہزار 700 سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آ چکے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ دیار غیر میں اپنے گھروالوں کے بغیر زندگی گزارنا آسان نہیں۔ ہم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پینشن اور صحت کی سہولیات مہیا کرنے کا نظام لے کر آئیں گے۔زلفی بخاری نے تارکین وطن کے عالمی دن سے متعلق منعقدہ تقریب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

سید ذلفی بخاری کے ان اقدامات کی وجہ سے سمندرپارپاکستانی خاص کروہ پاکستانی جوجیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں وہ اور ان کے خاندان دعائیں دے رہے ہیں اوراسے عمران خان کی حکومت کا بہت بڑا صدقہ جاریہ قراردے رہے ہیں

یاد رہے کہ جب سے عمران خان کی کوششوں سے پاکستانیوں کو قید سے رہائی ملنی شروع ہوئی ہے ، جو مناظرایئر پورٹس پردیکھنے کو ملے وہ واقعی قابل دید اور جزباتی تھے

Shares: