آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کا ایم نائن کراچی ٹول پلازہ پر تقریب سے خطاب۔۔
آج آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے کراچی ایم نائن کا دورہ کیا .جہاں کراچی ٹول پلازہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی. سیکٹر کمانڈر جامشورو سید فرحان احمد نے ان کا استقبال کیا۔۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے موٹروے پولیس کی جانب سے لگائے گئے روڈ سیفٹی اسٹال کا افتتاح کیا۔ جس پر مختلف روڈ سیفٹی آئٹم رکھے ہوئے تھے۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم نے وہاں پر ایف ڈبلیو او، این ایچ اے , ضلع پولیس حکام، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کرپشن سے پاک ادارہ ہے۔۔ ہماری ترجیح شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔۔
اس وقت پاکستان میں چارہزار کلومیٹر پر محیط موٹر وےپولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ جبکہ عنقریب مزید چار ہزار کلومیٹر بننے جارہے ہیں جس پر موٹر وے پولیس انفورسمنٹ کرنے کو تیار ہے۔ ہمارے 41 جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ہم نے آج یہاں جس طرح کے روڈ سیفٹی آئٹم پر مشتمل اسٹال کا افتتاح کیا ہے اسی طرح ہماری کوشش ہے کہ تمام سیکٹر اور زون سطح پر روڈ سیفٹی اسٹال لگائیں تاکہ سفر کرنے والوں میں روڈ سیفٹی شعور بڑھے۔ اور ان کے استعمال سے آ گاہی ہو اور روڈ حادثات سے پہلے انسدادی کاروائی کرنے کا موقع ملے۔۔ ہم نے ایم نائن موٹروے کراچی تا جامشورو پر بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ اور چھٹی کے دنوں میں ٹال پلازوں پر لگنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے پیش نظر اور لوگوں کی بروقت مدد کرنے کی غرض سے اپنی نفری اور پٹرولنگ گاڑیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔۔ پہلے کراچی سے جامشورو تک 12 گاڑیاں گشت پر مامور تھیں جبکہ اس وقت اکیس 21 گاڑیاں اور نفری بڑھا دی گئی ہے..
انہوں نے کہا میرے ذاتی استعمال ، میرے ایڈیشنل آئی جی ، ڈی آئی جی اور سیکٹر کمانڈرز کے ذاتی استعمال کی گاڑیاں آن روڈ پیٹرولنگ میں شامل کر دی گئی ہیں.مزید ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو روڈ سیفٹی شعور بیدار کروائیں انہیں اپنی اور دوسروں کی زندگی کی اہمیت اور ذمہ داری کا احساس دلوائیں ہم سب نے مل کر اپنی شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ کرنا ہے۔۔
آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے آئے ہوئے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے۔
آخر میں سیکٹر کمانڈر جامشورو سید فرحان احمد نے سید کلیم امام کو یادگاری شیلڈ کا تحفہ پیش کیا۔








