چین نے ایم ایل ون منصوبے پر بے بنیاد خبر پر وضاحت بیان کردی
باغی ٹی وی رپورٹ : چین نے ایم ایل ون پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور دوہری لائن کی فنانسنگ کی منظوری دینے سے پہلے پاکستان سے اضافی گارنٹیز مانگنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
لیجیان ژاؤ کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک اہم منصوبہ ہے، کورونا وباء کے دوران بھی منصوبے پر کوئی کام نہیں رکا اور نہ ہی نوکریوں میں کمی آئی ہے، منصوبوں میں تیزی سے کام جاری ہے، اس منصوبے کی وجہ سے پاکستانی معیشت میں استحکام بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ آن انٹرنیشنل کارپوریشن اینڈ کوآرڈینیشن سے متعلق اجلاس گزشتہ ہفتے ہوا تھا، دونوں طرف سے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا اور اگلے مرحلے کے دوران زراعت، انڈسٹری، سائنس ، ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔
یاد رہے کہ مین لائن ون پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور دوہری لائن کی فنانسنگ کی منظوری دینے سے پہلے پاکستان سے اضافی گارنٹیز مانگنے کی خبریں چل رہی تھیں۔ 1872 کلومیڑ طویل لائن کے لئے تقریبا 6 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری درکار ہے۔ پراجیکٹ سی پیک کے فیز ٹو کا ایک اہم حصہ ہے








