لاہور پریس کلب کےباہرنسیم اخترنامی بزرگ خاتون اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے پر سراپا احتجاج، پریس کلب کے باہر سڑک پر دہائیاں دیتی خاتون خود کو اسٹیج ڈانسر حراملک کی والدہ کہتی ہے، بزرگ خاتون سڑک کے درمیان احتجاج کرتی بے ہوش ہو گئیں
بزرگ خاتون ہاتھ میں اپنی بیٹی کی تصاویر لیےبیٹی کی بازیابی کی اپیل کرتی رہی میری بیٹی چار دن سے لاپتہ ہے، میں مدینہ کالونی اپنے گھر میں صفائی کے لئے گئی واپسی پر میری بیٹی گھرسے غائب تھی،پولیس بالکل مدد نہیں کررہے
نسیم اختر بزرگ خاتون نے کہا کہ میری بیٹی میرےگھرکا واحد سہارا تھی،مجھے معلوم نہیں کہ میری بیٹی زندہ بھی ہے یا مرگئی،
میری بیٹی نے آخری ڈرامہ ستارہ تھیٹر میں کیا تھا، میری عمران خان سے اپیل ہے کہ میری بچی کو ڈھونڈنے میں میری مدد کی جائے،








