لیموں میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور اسکے علاوہ کیلشئم کے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کی نشوونما کے ساتھ ساتھ افزائش حسن کے لئے بھی نہایت مفید ہے چہرے کو نکھارنے اور دلکش بنانے میں لیموں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اس لحاظ سے لیموں کے بہت سے فوائد ہیں

چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا کرنے کے لئے صبح کے وقت آدھا لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیں آدھا لیموں دودھ کی بالائی میں نچوڑ کر مکس کر لیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ملیں کچھ ہفتوں کے استعمال سے ہی رنگت نکھر جائیگی-

چکنی جلد اور کھلے مساموں کے لئے چہرہ دھونے سے پہلے کسی لیمن کلینزنگ لوشن سے صاف کر لیں بچے کی پیدائش کے بعد اکثر خواتین کے چہرے کی جلد پر دھبے پڑ جاتے ہیں یہ داغ جسم میں آئرن کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اس کے لئے نہار منہ شہد اور لیموں پانی میں ملا کر چند روز پینے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں

لیمن ماسک چہرے کی ایکنی دور کرتا ہے چہرے کو اچھی طرح دھو کر لیمن کے باریک پسے ہوئے چھلکوں کو گلیسرین میں ملا کر ماسک بنا لیں اس ماسک کو 15 منٹ کے لئے چہرے پر لگا لیں پھر چہرہ دھو لیں یہ ایکنی کے لئے بہت مفید ہے

چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لئے شہد مین لیموں کا رس ملا کر لیپ کرنے سے جھریاں ختم ہو جاتی ہیں لیپ 15 منٹ لگنا ہے 15 سے 20 دنون میں جھریاں غائب ہو جاتی ہیں

چہرے کی چھائیوں کے لئے لیمن کے رس میں آدھا چمچ ہلدی اور دو چمچ بیسن ملا کر آمیزہ بنا کر چہرے پر لگائیں دو سے تین بار لگانے سے چھائیان ختم ہو جائیں گی-

Shares: